ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار:عوام ہوشیار رہیں: کووڈ ویکسین رجسٹریشن کے نام پر ہورہی ہے آن لائن دھوکے بازی

کاروار:عوام ہوشیار رہیں: کووڈ ویکسین رجسٹریشن کے نام پر ہورہی ہے آن لائن دھوکے بازی

Thu, 07 Jan 2021 13:04:19    S.O. News Service

کاروار،7؍جنوری (ایس ا و نیوز) بینک آفیسر بن کر یا کسی اور بہانے سے فون کرکے اے ٹی ایم کار ڈ نمبر اور پاس ورڈ حاصل کرکے لوگوں کو لوٹنے والے دھوکے بازوں نے اب کووڈ ویکسین کا سہارا لیا ہے اور نام رجسٹریشن کرنے کی فیس کے نام پر لوگوں کو لوٹنا شروع کیا ہے۔

مختلف مقامات سے ملنے والی رپورٹس کے مطابق آن لائن لٹیروں کی ٹولیاں اس بات سے فائدہ اٹھانے میں مصروف ہوگئی ہیں کہ کووڈ ویکسی نیشن کاسلسلہ شروع کرنے کے بارے میں ابھی سرکاری طور پر کوئی واضح تفصیل عوام کو نہیں دی گئی ہے۔ عوام کی اسی لاعلمی کو بھنانے کے لئے  محکمہ صحت کے افسران کے نام سے لوگوں کو فون کرکے بتایا جاتا ہے کہ کووڈ ویکسی نیشن کے پیشگی رجسٹریشن کرنا لازمی ہے اور ا س کے لئے 500روپے فیس جمع کرنی ہے۔ اس فیس کو بینک کھاتے سےوضع کرنے کےلئے بینک کھاتےکی تفصیل پوچھنے کے بعد اوٹی پی بھیج کر بڑی بڑی رقم اڑالی جاتی ہے۔

اس ضمن میں عوام کو چوکنا رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شیوپرکاش دیوراج نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے کووڈ ویکسی نیشن کے رجسٹریشن کے لئے کوئی ہدایت جاری نہیں ہوئی ہے۔اس لئے اس تعلق سے آئے کسی بھی فون کال پر عوام اعتبار نہ کریں۔دھوکے بازوں کی طرف سے جانے والی اس طرح کی فون کالس کے بارے میں ہمیشہ چوکنا اور محتاط رہیں۔اور محکمہ پولیس کو بھی اس کی اطلاع دیں۔


Share: